نوواک جوکووچ نے پروفیشنل ٹینس پلیئرز ایسوسی ایشن سے علیحدگی کا اعلان کر دیا، یہ تنظیم 2021 میں قائم کی گئی تھی۔
بلغراد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹینس کے معروف کھلاڑی نوواک جوکووچ نے پروفیشنل ٹینس پلیئرز ایسوسی ایشن سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ محتاط غور و فکر کے بعد انہوں نے تنظیم سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
جوکووچ نے کہا کہ انہیں پروفیشنل ٹینس پلیئرز ایسوسی ایشن کے قیام پر فخر ہے، جس کا مقصد کھلاڑیوں کو آزاد آواز فراہم کرنا تھا، تاہم اب تنظیم کی موجودہ سمت ان کی اقدار سے ہم آہنگ نہیں رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی توجہ اب ٹینس، خاندان اور کھیل میں مثبت کردار ادا کرنے پر مرکوز رکھیں گے۔
پروفیشنل ٹینس پلیئرز ایسوسی ایشن جوکووچ نے 2021 میں کینیڈین کھلاڑی واسیق پوسپسل کے ساتھ مل کر قائم کی تھی۔ گزشتہ سال تنظیم نے اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا، تاہم جوکووچ نے قانونی کارروائی کے بعض پہلوؤں سے اختلاف کیا تھا۔















