بلال مقصود کی بیٹی زہرہ نے آرتھر سے شادی کی، بلال نے شادی کی تصاویر کی پرائیویسی کی درخواست کی ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) معروف پاکستانی گلوکار بلال مقصود کی بیٹی زہرہ نے 4 جنوری کو ایک نجی تقریب میں آرتھر سے شادی کر لی۔ تقریب میں قریبی اہلِ خانہ اور دوستوں نے شرکت کی۔ بلال مقصود نے بیٹی کی شادی کی وائرل تصاویر پر پرائیویسی کی درخواست کی ہے۔
بلال مقصود کے والد انوار مقصود بھی تقریب میں موجود تھے۔ انہوں نے مہمانوں سے درخواست کی کہ وہ صرف وہی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کریں جو بلال نے اپنی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔
نکاح کی تقریب میں زہرہ نے منٹ گرین لباس اور سادہ زیورات پہنے جبکہ آرتھر نے سفید کرتا شلوار کے ساتھ بٹر ییلو واسکٹ پہنی۔ شوبز کی متعدد معروف شخصیات بھی تقریب میں شریک ہوئیں۔
واضح رہے کہ بلال مقصود مشہور بینڈ اسٹرنگز کے بانی رکن ہیں اور پاکستان آئیڈل میں جج کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔















