اینڈرائیڈ صارفین اب واٹس ایپ میں دستاویزات براہِ راست اسکین کر کے شیئر کر سکتے ہیں، یہ فیچر پہلے آئی او ایس کے لیے دستیاب تھا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اینڈرائیڈ صارفین کے لیے واٹس ایپ نے دستاویزات اسکین کرنے کا سہل فیچر متعارف کروا دیا ہے۔ اب صارفین واٹس ایپ میں براہِ راست اپنے دستاویزات کو اسکین کر سکتے ہیں اور انہیں شیئر کر سکتے ہیں۔\n\nیہ فیچر پہلے آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب تھا، لیکن اب اینڈرائیڈ صارفین بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس کے ذریعے صارفین اپنی ڈیوائس کے کیمرے سے دستاویزات اسکین کر کے انہیں ایپ کے اندر ہی شیئر کر سکتے ہیں۔\n\nدستاویزات کی شیئرنگ مینیو میں شامل اس فیچر کے استعمال کے لیے، صارف کو ڈاکومنٹ شیئرنگ مینیو سے اسکین آپشن منتخب کرنا ہوگا اور کیمرا کے ذریعے دستاویز اسکین کرنا ہوگا۔ اسکین کے بعد صارفین پریویو دیکھ سکتے ہیں اور اپنی مرضی کے مطابق تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔\n\nایپ خودکار طور پر مارجن سجیسٹ کرتی ہے، مگر صارف اپنی مرضی سے ایڈجسٹ کر سکتا ہے۔ جب صارف اسکین سے مطمئن ہو جائے تو وہ دستاویز کو انفرادی یا گروپ چیٹ میں بھیج سکتا ہے۔ اس فیچر کی مدد سے اسکیننگ کا معیار بہتر ہوگا اور دستاویزات کو آسانی سے پڑھا جا سکے گا۔















