مستفیض معاملے پر بنگلادیش کے جذبات مجروح ہوئے، بھارت کو جواب دینا ضروری تھا۔ مشیر انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ بنگلہ دیش

مستفیض الرحمان کے معاملے پر بنگلادیش نے بھارت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیلی کاسٹ پر پابندی لگا دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بنگلادیش نے مستفیض معاملے پر بھارت کے خلاف کارروائی کی

ڈھاکا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلادیش کی انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ کی مشیر رضوانہ حسن نے کہا ہے کہ فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کے معاملے پر بنگلادیش کے جذبات مجروح ہوئے اور بھارت کو جواب دینا ضروری تھا۔ بنگلادیش مستفیض کو آئی پی ایل سے نکالنے کی وجوہات تسلیم نہیں کرتا۔

رضوانہ حسن نے بیان میں کہا کہ ملکوں میں سیاسی کشیدگی کے دوران کھیل اور ثقافتی تبادلے کشیدگی کو کم کرتے ہیں لیکن بھارت نے اس کے برعکس عمل کیا۔ مستفیض کے معاملے پر بنگلادیش کی حکومت نے انڈین پریمیئر لیگ کی اپنے ملک میں ٹیلی کاسٹ پر پابندی لگا دی ہے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس بلا کر حکومت کو تجویز دی کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ٹیم کو بھارت نہ بھیجا جائے۔ مشیر کھیل نے اعلان کیا کہ سکیورٹی ہماری ترجیح ہے، ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔

بنگلادیش نے آئی سی سی سے درخواست کی کہ ورلڈکپ کے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کیے جائیں۔ اس اقدام کے تحت بھارتی لیگ کی ٹیلی کاسٹ پر غیرمعینہ مدت کی پابندی لگائی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں