وینزویلا میں سیاسی بحران کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، برینٹ خام تیل 60.37 ڈالر اور ویسٹ ٹیکساس 56.92 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
کاراکس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وینزویلا میں سیاسی بحران کے بعد تیل کی عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
ایشیا کی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.63 فیصد کمی دیکھی گئی، جو 60.37 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوا۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت میں بھی 0.70 فیصد کمی ہوئی، جس کی فی بیرل قیمت 56.92 ڈالر رہی۔
امریکا نے وینزویلا کے دارالحکومت کاراکس سمیت مختلف مقامات پر حملے کیے، جس کے نتیجے میں صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے امریکا منتقل کر دیا گیا۔
وینزویلا عالمی ذخائر کا تقریباً 17 فیصد یعنی 303 ارب بیرل کا مالک ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا میں حملوں کا حکم دیا، جس کے بعد کاراکس میں کم از کم 7 دھماکے ہوئے۔












