سعودی عرب نے کرایہ داری معاہدوں کے نئے ضوابط نافذ کر دیے ہیں، جن کے تحت مکان مالکان کو کرایہ دار کو مکان خالی کروانے کے لیے ایک سال قبل نوٹس دینا ہوگا۔
ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی عرب میں کرایہ داری معاہدوں سے متعلق نئے ضوابط نافذ کر دیے گئے ہیں۔ جنرل اتھارٹی فار ریئل اسٹیٹ نے اعلان کیا ہے کہ تمام مکان مالکان کو ان قوانین پر عمل کرنا لازم ہوگا۔
نئے ضوابط کے تحت اگر مالک مکان کرایہ دار سے مکان خالی کروانا چاہے تو اسے کم از کم ایک سال قبل تحریری نوٹس دینا ہوگا تاکہ کرایہ دار متبادل رہائش کا انتظام کر سکے۔
اس سے قبل، ایوانِ شاہی کی ہدایات پر پراپرٹی سیکٹر کو منظم کرنے کے لیے ضوابط جاری کیے گئے تھے جن کے تحت مکان مالکان کو پانچ برس تک کرایوں میں اضافہ نہ کرنے کا پابند کیا گیا تھا۔
اتھارٹی نے مکان خالی کرانے کی مخصوص شرائط بھی مقرر کی ہیں، جن میں مالک مکان کو ذاتی ضرورت یا قریبی خونی رشتہ دار کے لیے مکان درکار ہونے کا ثبوت دینا ہوگا۔












