بگ بیش لیگ میں شاہین آفریدی کی جگہ زمان خان برسبین ہیٹ میں شامل

شاہین آفریدی کی انجری کے بعد برسبین ہیٹ نے زمان خان کو بگ بیش لیگ کے لیے منتخب کرلیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بگ بیش لیگ: شاہین آفریدی کی جگہ زمان خان برسبین ہیٹ میں شامل

سڈنی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برسبین ہیٹ نے بگ بیش لیگ کے لیے شاہین آفریدی کے متبادل کے طور پر پاکستانی فاسٹ بولر زمان خان سے معاہدہ کرلیا ہے۔

شاہین آفریدی انجری کے سبب لیگ سے باہر ہوگئے تھے، جس کے بعد زمان خان کو ان کی جگہ ری پلیسمنٹ پلیئر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

زمان خان جلد ہی سفری دستاویزات مکمل کرکے سڈنی روانہ ہوں گے، جہاں وہ بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کے لیے کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی کو انجری کے بعد پی سی بی نے وطن واپس بلا کر میڈیکل پینل کی زیرنگرانی ری ہیب مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں