لاہور کی سیشن عدالت نے طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کے مقدمے میں ملزم امیر فتح کی عبوری ضمانت مسترد کر دی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور کی سیشن عدالت نے طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں ملزم امیر فتح کی عبوری ضمانت مسترد کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا نے تحریری حکم میں کہا کہ ملزم اور مقتول کے درمیان پرانی دشمنی تھی اور ملزم کو مقدمے میں قصور وار قرار دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، ملزم سے موبائل فون کی ریکوری بھی درکار ہے۔
عدالت نے کہا کہ درخواست گزار سنگین الزامات میں ملوث پایا گیا ہے اور مدعیہ یا پولیس کی بدنیتی ثابت نہیں ہوئی، جس کی بناء پر عبوری ضمانت مسترد کر دی گئی۔ تھانہ اچھرہ پولیس نے جاوید بٹ کے قتل کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔












