پاکستان کرکٹ کی کامیابی کا امکان ہے، سامعہ خان کی پیش گوئی

سامعہ خان نے پیش گوئی کی کہ پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال کامیابی کی راہ پر واپس آ سکتی ہے، جبکہ بابر اعظم کی نجومی پیش گوئی کے مطابق 2026 ان کی ذاتی زندگی کے لیے اہم ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سامعہ خان کی پیش گوئی: پاکستان کرکٹ کی کامیابی کا امکان

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) معروف ماہرِ نجوم سامعہ خان نے کہا ہے کہ رواں سال پاکستان کرکٹ ٹیم کامیابی کے راستے پر واپس آ سکتی ہے اور شائقین کو مایوسی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ ان کے مطابق ٹیم اگر ہارے گی تو بھرپور مقابلہ کر کے ہارے گی۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں سامعہ خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے حوالے سے کہا کہ اگر ٹورنامنٹ کا نتیجہ 16 فروری کے بعد آیا تو پاکستان کے حق میں ہو سکتا ہے، بصورت دیگر وہ خاموش رہیں گی۔

سامعہ خان نے بابر اعظم کے حوالے سے کہا کہ ان کی نجومی پیش گوئی کے مطابق 2026 ان کی ذاتی زندگی کے لیے اہم ہوگا اور ان کے زائچے کے مطابق ستارے انہیں محبت کی اجازت دیتے ہیں، لیکن شادی کے لیے مزید ایک سال انتظار بہتر ہوگا۔

انہوں نے بابر اعظم کے ذہنی دباؤ کا بھی ذکر کیا اور مشورہ دیا کہ کاؤنسلنگ سے بابر اعظم زیادہ پُراعتماد ہو سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں