پاکستان میں غیر رجسٹرڈ وی پی این کے خلاف کریک ڈاؤن، صارفین متاثر

پاکستان میں غیر رجسٹرڈ وی پی این کے خلاف کریک ڈاؤن کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پروٹون وی پی این کی سروس غیر مستحکم ہو رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں غیر رجسٹرڈ وی پی این کے خلاف کریک ڈاؤن، صارفین متاثر

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کو غیر رجسٹرڈ وی پی این سروسز کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پروٹون وی پی این، جو کہ ایک معروف سوئس کمپنی کی سروس ہے، ملک کے مختلف حصوں میں غیر مستحکم کارکردگی دکھا رہی ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ یہ سروس کبھی بحال ہو جاتی ہے تو کبھی اچانک منقطع ہو جاتی ہے، جس سے آن لائن پرائیویسی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کی جانب سے غیر رجسٹرڈ وی پی این سروسز کے خلاف حالیہ اقدامات کو اس مسئلے کا ممکنہ سبب قرار دیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق، پی ٹی اے نے ڈیپ پیکٹ انسپیکشن (DPI) ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے وی پی این سروسز متاثر ہو رہی ہیں۔ تاہم، حکام کی جانب سے پروٹون وی پی این کی باضابطہ بندش پر کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں