جمی کِمل نے کریٹکس چوائس ایوارڈز میں ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لیا

کریٹکس چوائس ایوارڈز میں جمی کِمل نے ٹرمپ کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے اپنی کامیابی کا اعتراف کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جمی کِمل نے کریٹکس چوائس ایوارڈز میں ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لیا

لاس اینجلس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کریٹکس چوائس ایوارڈز 2026 کے دوران معروف کامیڈین و میزبان جمی کِمل نے بہترین ٹاک شو کا ایوارڈ جیتنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر طنز کا نشانہ بنایا۔

جمی کِمل نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے اپنی کامیابی کے سفر میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور اظہارِ رائے کی آزادی کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے اپنی تقریر میں ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے ان کے اقدامات پر طنزیہ انداز میں شکریہ ادا کیا، جس کے بغیر وہ ایوارڈ جیتنے کا موقع کھو دیتے۔

کِمل نے ان مشہور شخصیات کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی حمایت کی، خاص طور پر جب اے بی سی نے ان کا لیٹ نائٹ شو بند کر دیا تھا۔

آخر میں جمی کِمل نے صدر ٹرمپ کی بے وقوفیوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اقدامات نے ان کے شو کی اہمیت بڑھا دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں