کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے آئی سی سی قوانین میں تبدیلی کا مطالبہ کیا، خاص طور پر خراب روشنی کے قانون پر اعتراض کیا۔
سڈنی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قوانین پر نکتہ چینی کرتے ہوئے ان میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔ گرین برگ نے خاص طور پر خراب روشنی کے قانون کی نشاندہی کی ہے جس کے تحت سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز صرف 45 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا۔
ٹوڈ گرین برگ نے کہا کہ سڈنی ٹیسٹ کے دوران زیادہ کھیل ہونا چاہیے تھا کیونکہ یہ تفریح کا کاروبار ہے اور بار بار میدان چھوڑنا شائقین کے لیے مناسب نہیں۔ انہوں نے اس مسئلے کے حل کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور لائٹ ٹاورز کے استعمال کی تجویز دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کی حفاظت اہم ہے، لیکن ہمیں ایسا حل نکالنا ہوگا جس سے خراب روشنی کے دوران بھی کھیل جاری رہ سکے۔ آسٹریلوی کرکٹ پلیٹ فارم کے ذریعے ترقی پسند تبدیلی لانے کی کوشش کی جائے گی۔















