پاکستان میں رمضان کا چاند 18 فروری کو نظر آسکتا ہے، جبکہ عیدالفطر 21 مارچ کو متوقع ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان میں رمضان المبارک اور عید الفطر کی ممکنہ تاریخوں کے حوالے سے پیشگوئی کی گئی ہے۔
سیکرٹری جنرل رویتِ ہلال ریسرچ کونسل خالد اعجاز مفتی نے بتایا کہ رمضان کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا امکان ہے اور یکم رمضان 19 فروری کو ہو سکتی ہے۔
شوال کا چاند 20 مارچ کو نظر آ سکتا ہے، جس کے تحت عیدالفطر 21 مارچ کو منائی جا سکتی ہے۔
علاوہ ازیں، خالد اعجاز مفتی نے عید الاضحیٰ کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ یکم ذوالحجہ 17 مئی کو ہونے کا امکان ہے، جس سے عیدالاضحیٰ 27 مئی کو متوقع ہے۔














