جو روٹ نے آسٹریلیا کے خلاف 160 رنز کی اننگز کھیل کر رکی پونٹنگ کا ریکارڈ برابر کر دیا، اب وہ 41 ٹیسٹ سنچریز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
سڈنی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انگلینڈ کے معروف بلے باز جو روٹ نے آسٹریلیا کے خلاف ایشیز سیریز کے آخری میچ کی پہلی اننگز میں 160 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا ریکارڈ برابر کردیا۔
یہ جو روٹ کی ٹیسٹ کرکٹ میں 41ویں سنچری ہے، جس کے بعد وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریز بنانے والوں کی فہرست میں پونٹنگ کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
جو روٹ کو ٹیسٹ کرکٹ میں 14 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے صرف 63 رنز درکار ہیں جبکہ سچن ٹنڈولکر کے 15,921 رنز کے ریکارڈ کو توڑنے کے لیے انہیں مزید 1985 رنز کی ضرورت ہے۔
جو روٹ نے واضح کیا ہے کہ ان کا ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے بعد اپنے کیریئر کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔















