ایران میں مظاہروں کے دوران نیتن یاہو کا تہران پر نیا بیان

ایرانی مظاہروں کے دوران نیتن یاہو نے اسرائیل کی ایرانی عوام کی آزادی کی جدوجہد کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران میں مظاہروں کے دوران نیتن یاہو کا تہران پر نیا بیان

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران میں جاری مہنگائی کے خلاف مظاہروں پر ایک نیا اشتعال انگیز بیان دیا ہے۔ نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل ایرانی عوام کی آزادی اور انصاف کی جدوجہد کی حمایت کرتا ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ ایرانی عوام اپنی تقدیر اپنے ہاتھ میں لینے کے مرحلے پر ہوں اور اسرائیل ان کی خواہشات کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق احتجاج کے پہلے ہفتے میں سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 16 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں گرفتار ہو چکے ہیں۔

نیتن یاہو نے ایران کے جوہری پروگرام پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران تفصیلی گفتگو کی ہے اور دونوں ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کی یورینیم افزودگی صفر ہونی چاہیے۔

ایرانی حکومت نے عوامی دباؤ کم کرنے کے لیے معاشی ریلیف کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت ہر شہری کو چار ماہ تک ماہانہ ایک ملین تومان دیے جائیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں