لکی مروت میں لکی سیمنٹ فیکٹری جانے والی بس پر بم حملے میں ایک شخص جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے، پولیس تفتیش کر رہی ہے۔
لکی مروت: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں لکی سیمنٹ فیکٹری جانے والی بس کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس سے ایک شخص جاں بحق اور دو خواتین سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ لکی مروت کے تھانہ لکی سٹی کی حدود میں ناورخیل موڑ کے قریب پیش آیا، جہاں بس کو آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ بس بیگو خیل سے لکی سیمنٹ فیکٹری جا رہی تھی جب راستے میں دھماکہ ہوا۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں بس کو شدید نقصان پہنچا جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر سٹی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔












