وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے کراچی دورے پر کوئی پابندی نہیں: مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے کراچی آنے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی اور انہیں سکیورٹی دی جائے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے کراچی دورے پر کوئی پابندی نہیں: مرتضیٰ وہاب

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے کراچی آنے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی اور انہیں مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو چاہیے کہ کام کے ذریعے اپنے بیانات کو ثابت کریں۔ انہوں نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین کے وعدوں کے پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کیماڑی کے مسائل حل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر کی سڑکوں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے اور شاہراہ بھٹو کے کام کو رواں سال مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوڈشیڈنگ کے باوجود سٹریٹ لائٹس بند نہیں کی جائیں گی اور کے ایم سی کی عمارت کو سولر لائٹس پر منتقل کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں