برٹش پاکستانی طالبہ ریحاب شیخ نے کیمبرج ایم فل نہ کر سکنے پر لندن اسکول آف اکنامکس کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برٹش پاکستانی طالبہ ریحاب شیخ نے لندن اسکول آف اکنامکس کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔ ریحاب کا کہنا ہے کہ غلط نمبرز کی وجہ سے وہ کیمبرج ایم فل نہ کر سکیں۔
ریحاب شیخ نے بتایا کہ 2023 میں بائیکاٹ کی بنا پر ان کے مقالے کو صرف ایک ریویور نے چیک کیا اور 57 نمبر دیے، بعد میں نظرثانی پر نمبر 72 کر دیے گئے۔
طالبہ کا مؤقف ہے کہ مقدمہ یونیورسٹی کی غلطی تسلیم کروانے اور ہرجانے کے لیے دائر کیا گیا ہے۔ ریحاب برطانوی منسٹری میں ایک اعلیٰ عہدے پر کام کرتی ہیں۔














