بالائی علاقوں میں شدید سردی اور برفباری کا سلسلہ جاری

ملک کے بالائی علاقے شدید سردی اور برفباری کی لپیٹ میں ہیں، آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں پہاڑ سفید ہوگئے جس سے سیاحتی مقامات کی رونقیں بڑھ گئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بالائی علاقوں میں شدید سردی اور برفباری کا سلسلہ جاری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک کے بالائی علاقے سردی کی شدت اور برفباری کی لپیٹ میں ہیں۔ آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے پہاڑ سفید ہو گئے، جس سے سیاحتی مقامات کی رونقیں بڑھ گئیں۔

اسلام آباد میں خشک سردی اور دھند کا راج ہے، مطلع ابر آلود ہے اور بارش کا کوئی امکان نہیں۔ لاہور میں بھی سردی میں اضافہ ہوا جبکہ دھند کی شدت کم ہوئی، کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

ملکہ کوہسار مری میں برفباری کے بعد دھوپ نکلنے سے نظارے دلفریب ہوئے، سیاحوں نے تفریحی مقامات کا رخ کیا اور قدرتی حسن سے لطف اندوز ہوئے۔

ہزارہ ڈویژن کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، نتھیا گلی اور مالم جبہ میں سیاح سنو فال سے محظوظ ہو رہے ہیں۔ وادی شگر میں پہلی برفباری کے بعد سردی میں اضافہ ہوا، سیاحوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی اور وسطی اضلاع میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں