شمالی وزیرستان میں کوآڈ کاپٹر حملے، تین افراد زخمی

شمالی وزیرستان کے میر علی میں کوآڈ کاپٹر حملوں سے تین افراد زخمی ہوگئے، جن میں اسکول کا پرنسپل شامل ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شمالی وزیرستان میں کوآڈ کاپٹر حملے، تین افراد زخمی

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) شمالی وزیرستان کے میر علی میں منگل کے روز نامعلوم حملہ آوروں نے ایک نجی اسکول پر مسلسل کوآڈ کاپٹر حملے کئے، جس میں کم از کم تین افراد زخمی ہوئے، جن میں اسکول کا پرنسپل اور ریسکیو 1122 کا اہلکار شامل ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ خاصو خیل گاؤں میں پیش آیا، جہاں کوآڈ کاپٹر سے الفتح پبلک اسکول کی عمارت پر دھماکہ خیز مواد گرایا گیا، جس کے نتیجے میں اسکول کا پرنسپل اور سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کی طبی ٹیم نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور زخمیوں کو بنوں منتقل کیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی گئی۔

حملے کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ مقامی افراد نے ریسکیو اہلکاروں پر حملے کی شدید مذمت کی اور اسے انتہائی قابل مذمت قرار دیا۔ حکومت نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم کسی بھی عسکری گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

علاقے کے والدین اور سماجی حلقوں نے اس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ طلباء، اساتذہ اور عام شہریوں کی حفاظت کے لئے فوری اور مؤثر سکیورٹی اقدامات کرے۔

دیگر متعلقہ خبریں