کراچی میں سکیورٹی اداروں نے بلدیہ رئیس گوٹھ میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا، 4 ٹن سے زائد دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی میں سکیورٹی اداروں نے دہشتگردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ بلدیہ رئیس گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ٹن سے زائد دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔
سکیورٹی حکام نے بتایا کہ اس کارروائی کے دوران گیس سلینڈرز اور منی ٹرک بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔ یہ کارروائی زیر حراست دہشتگردوں کی نشاندہی پر کی گئی۔
حکام کے مطابق منصوبہ بندی کی گئی تھی کہ ٹرک میں دھماکا خیز مواد بھر کر آئی آئی چندریگر روڈ پر دہشتگردی کی جائے گی۔ برآمد شدہ مواد کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ہے۔ 60 ڈرم اور 5 گیس سلینڈرز قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔












