پنجاب میں سرمائی تعطیلات کے دوران سیاحتی مقامات کی رونق

پنجاب میں سرمائی تعطیلات کے دوران خاندانوں نے گرم علاقوں کی بجائے سرد سیاحتی مقامات کا رخ کیا، جبکہ مقامی خاندانوں نے سردی سے بچنے کے لیے بڑے شہروں کا رخ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں سرمائی تعطیلات کے دوران سیاحتی مقامات کی رونق

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب میں 21 دن کی سرمائی تعطیلات کے دوران تعلیمی اداروں کی بندش کے باوجود خاندانوں نے گرم علاقوں کی بجائے سرد سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔

پنجاب بھر کے سرکاری و نجی اسکول، کالج اور جامعات تعطیلات کے آغاز کے ساتھ ہی بند کر دیے گئے، تاہم طلبہ، اساتذہ اور والدین مری، کالام ویلی، گلیات، مالم جبہ اور سوات جیسے برفباری والے علاقوں میں گئے۔

کالام ویلی میں پنجاب کے مختلف شہروں سے آنے والے سیاحوں کی وجہ سے شدید ٹریفک جام دیکھا گیا۔ جبکہ طلبہ اور والدین کی جانب سے سرمائی تعطیلات میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

ادھر مری، گلیات اور مالم جبہ کے مقامی خاندانوں نے شدید سردی سے بچنے کے لیے راولپنڈی، اسلام آباد اور پشاور کا رخ کیا۔ ان علاقوں میں تعلیمی اداروں کی سرمائی تعطیلات 24 دسمبر سے 5 مارچ تک جاری رہتی ہیں۔

سیاحتی حکام کے مطابق مری اور گلیات کے ہوٹل، موٹلز اور ریسٹ ہاؤسز مکمل طور پر بک ہو چکے ہیں، جہاں سیاح برفباری اور سرد موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ انتظامیہ نے ٹریفک مینجمنٹ اور حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں