ایران میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے 40 شہروں تک پھیل گئے

ایران میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے 40 شہروں تک پھیل چکے ہیں، 12 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ انٹرنیٹ فراہمی میں مشکلات ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے 40 شہروں تک پھیل گئے

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران میں مہنگائی کے خلاف شروع ہونے والے مظاہرے تہران سے 40 شہروں تک پھیل چکے ہیں۔ گزشتہ روز مظاہروں میں چار افراد جاں بحق ہوئے جبکہ سرکاری رپورٹس کے مطابق ایک ہفتے سے جاری احتجاج میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 12 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ایران میں جاری احتجاجی لہر کے دوران شہریوں کو انٹرنیٹ کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایرانی وزیر اطلاعات و مواصلات، ستار ہاشمی نے بتایا کہ ایران نے ایک بڑے سائبر حملے کو ناکام بنایا ہے، جس کی وجہ سے انٹرنیٹ بینڈوتھ میں کمی ہو سکتی ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایران کی معاشی مشکلات اور کرنسی کی قدر میں کمی کے پیچھے بیرونی دشمنوں کا ہاتھ قرار دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایران دشمن کے سامنے نہیں جھکے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں