یونان کے ہوائی اڈوں پر تکنیکی خرابی ی کے باعث پروازیں منسوخ

یونان کے ہوائی اڈوں پر تکنیکی خرابی سے سینکڑوں پروازیں منسوخ ہو گئیں، مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یونان کے ہوائی اڈوں پر تکنیکی خرابی سے پروازیں منسوخ

ایتھنز: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یونان کے تمام ہوائی اڈوں پر اچانک تکنیکی خرابی کے باعث فضائی آپریشن معطل کر دیا گیا ہے، جس سے ایتھنز انٹرنیشنل سمیت کئی ہوائی اڈوں پر اندرون و بیرون ملک جانے والی پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔

یونانی ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم میں خرابی کے باعث طیاروں کی آمد و رفت کو حفاظتی بنیادوں پر روک دیا گیا ہے۔ ایئرپورٹس پر موجود مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ بہت سے غیر ملکی سیاح بھی پھنسے ہوئے ہیں۔

یونانی حکام نے بتایا ہے کہ تکنیکی ماہرین خرابی دور کرنے میں مصروف ہیں اور جلد ہی مسئلے کو حل کرلیا جائے گا۔ فضائی کمپنیوں نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ روانہ ہونے سے قبل اپنی پروازوں کا اسٹیٹس چیک کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں