ایلون مسک کی اسٹارلنک نے وینزویلا کو چند دنوں کے لیے مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ سہولت 3 فروری تک دستیاب ہوگی۔
کاراکاس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایلون مسک کی انٹرنیٹ کمپنی اسٹارلنک نے وینزویلا کو چند دنوں کے لیے مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ سہولت 3 فروری تک دستیاب ہوگی۔
کمپنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ وینزویلا کے ساتھ مسلسل رابطے کے لیے پرعزم ہیں، جہاں آن لائن سنسرشپ ایک سنگین مسئلہ ہے۔
ماضی میں وینزویلا کی حکومت نے کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بلاک کر دیا تھا۔ حالیہ فوجی کارروائیوں کے بعد انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئی ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے خلاف کرمنل چارجز عائد کیے ہیں اور انہوں نے دارالحکومت میں غیر معمولی فوجی آپریشن کا اعلان کیا ہے۔












