کراچی کے کورنگی علاقے میں خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد کھلے نالے میں گر گئے۔ ریسکیو حکام نے تمام افراد کو نالے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن میں خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد کھلے نالے میں گر گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ افراد ایک تقریب سے واپس آ رہے تھے اور کھلے گٹر میں گر گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو نالے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا، جہاں تین افراد کو بے ہوشی کی حالت میں پہنچایا گیا۔
ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ نالے کی چھت ایک جگہ سے ٹوٹی ہوئی تھی، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔














