تحریک تحفظ آئین پاکستان کا قومی کانفرنس میں شرکت سے انکار

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے قومی مذاکراتی کمیٹی کی کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا، عمران خان نے مذاکرات کا اختیار تحریک کو دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
تحریک تحفظ آئین پاکستان کا قومی کانفرنس میں شرکت سے انکار

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے قومی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت کو مسترد کر دیا ہے۔

تحریک نے واضح کیا کہ انہیں دعوت نامہ موصول ہوا، تاہم انہوں نے شرکت سے انکار کر دیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کا اختیار تحریک تحفظ آئین پاکستان کو دیا ہے، اور مذاکرات اسی پلیٹ فارم سے ہوں گے۔

قومی مذاکراتی کمیٹی کی قومی کانفرنس 7 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی، جس میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی، جے یو آئی، جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں