بھارتی رئیلیٹی شو میں اداکارہ کو گاڑی سے باہر دھکیل دیا گیا

بگ باس تمل 9 میں ساتھی فنکاروں نے اداکارہ کو گاڑی سے باہر دھکیل کر زخمی کر دیا، سوشل میڈیا پر شو کی انتظامیہ کو تنقید کا سامنا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارتی رئیلیٹی شو میں اداکارہ گاڑی سے باہر دھکیلی گئیں

چنئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس تمل 9 کے دوران ایک ٹاسک کے دوران اداکارہ سینڈرا ایمی پریجن کو ساتھی فنکاروں نے زبردستی گاڑی سے باہر دھکیل دیا، جس سے وہ زخمی ہو گئیں۔

اس واقعے کے بعد سینڈرا خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئیں اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ بگ باس میں اس حرکت پر دیگر شرکا نے احتجاج کیا، جبکہ سینڈرا نے شو سے نکلنے کی درخواست کی۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے پر شو کے میزبان وجے ستھوپتی اور انتظامیہ کو شدید تنقید کا سامنا ہے، جبکہ سینڈرا کے مداحوں نے ان کی حفاظت کا مطالبہ کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں