انگلینڈ کا سڈنی ٹیسٹ میں مستحکم آغاز، بارش نے کھیل روکا

ایشز کے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ نے سڈنی میں 211 رنز بنائے جبکہ بارش کی وجہ سے میچ جلد ختم ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
انگلینڈ کا سڈنی ٹیسٹ میں مستحکم آغاز، بارش نے کھیل روکا

سڈنی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔ بارش کے باعث کھیل قبل از وقت ختم ہوگیا۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ابتدا میں 35 رنز کی شراکت کے بعد اوپنر بین ڈکٹ کے آؤٹ ہونے پر انگلینڈ کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور 57 کے اسکور پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

بین ڈکٹ نے 27، زیک کرالی نے 16 اور جیکب بیتھل نے 10 رنز بنائے جبکہ آسٹریلوی بولرز مچل اسٹارک، مائیکل نیسر اور اسکاٹ بولینڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ کی تین وکٹیں جلد گرنے کے بعد جو روٹ اور ہیری بروک نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 154 رنز کی شراکت بنائی۔ کھیل کے اختتام پر جو روٹ 72 اور ہیری بروک 78 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

خراب موسم کے باعث چائے کا وقفہ قبل از وقت کرنا پڑا، تاہم بارش نہ رکنے کی وجہ سے پہلے دن کے کھیل کا اختتام کر دیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں