سہیل آفریدی نے زمونگ کور بچوں کی انکوائری کا حکم دیا

سہیل آفریدی نے زمونگ کور سے 11 بچوں کے نکالے جانے پر فوری انکوائری کا حکم دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سہیل آفریدی نے زمونگ کور بچوں کی انکوائری کا حکم دیا

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے زمونگ کور سے 11 بچوں کے نکالے جانے کے معاملے پر فوری انکوائری کا حکم دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے زمونگ کور ماڈل انسٹیٹیوٹ کا اچانک دورہ کیا اور بچوں و انتظامیہ سے ملاقات کی۔ سہیل آفریدی نے بچوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کیے۔

انہوں نے ہائیجین کٹس کی تقسیم اور کلاس رومز میں کیمروں کی تنصیب کے علاوہ اساتذہ کی فوری فراہمی کی ہدایت دی۔

سہیل آفریدی نے بچوں کے کمپلینٹ سیل کے قیام، نجی کالجز کی فیس ادا کرنے، اور ایٹا میرٹ سکالرشپس میں خصوصی کوٹہ مختص کرنے کا بھی اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ نے بچوں کے لیے ٹرانسپورٹ سروس کی فراہمی کا حکم دیا اور زمونگ کور انسٹیٹیوٹ کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ زمونگ کور انسٹیٹیوٹ کی نگرانی خود کریں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں