پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 7 جنوری کو ہوگا۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی آج سے سری لنکا روانہ ہونا شروع ہوں گے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آج سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے روانہ ہونا شروع ہوں گے۔
فہیم اشرف، سلمان مرزا اور وسیم جونیئر آج سری لنکا روانہ ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑی کل لاہور سے کولمبو پہنچیں گے۔ بنگلادیش پریمیئر لیگ کھیلنے والے کھلاڑی بھی واپس پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ غیر ملکی اسپورٹ اسٹاف براہ راست سری لنکا پہنچے گا، جبکہ شاداب خان آسٹریلیا سے سری لنکا آئیں گے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 7 جنوری، دوسرا 9 جنوری اور تیسرا 11 جنوری کو کھیلا جائے گا۔















