امریکا میں تقریباً 5000 افراد نے ٹھنڈے پانی میں ڈبکی لگا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ کی کوشش کی اور 4917 افراد کی شرکت کی تصدیق کی گئی۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا میں تقریباً 5000 افراد نے ایک ہی وقت میں ٹھنڈے پانی میں ڈبکی لگا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ کی کوشش کی۔ یہ ایونٹ بِرچ بے چیمبر آف کامرس، بلین برچ بے پارک اور بیلنگھم واٹکام کاؤنٹی ٹورازم کے تعاون سے ہوا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ ناروے کی میونسپلیٹی میں 3134 افراد کے نام تھا۔ تاہم، امریکہ میں کی جانے والی حالیہ کوشش میں 6213 افراد نے شرکت کی، جس میں سے پیسیفک ملٹی اسپورٹس نے 4917 افراد کے پانی میں جانے کی تصدیق کی ہے۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ کی اہلکار برٹنی ڈن نے کہا کہ ادارہ جمع کرائے گئے اعداد و شمار کا جائزہ لے رہا ہے تاکہ مسائل کو حل کیا جا سکے۔












