سویٹر سے روؤں کو محفوظ طریقوں سے صاف کرنے کے تین آسان طریقے

سویٹر پر روؤں کو صاف کرنے کے تین آسان اور محفوظ طریقے جن سے سویٹر کو نیا جیسا بنایا جا سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سویٹر سے روؤں کو محفوظ طریقوں سے صاف کرنے کے تین آسان طریقے

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سردیوں میں سویٹر پر روؤں کے گولے بننے سے لباس پرانا لگتا ہے، حالانکہ اسے کم استعمال کیا جاتا ہے۔ روؤں کو صاف کرنے کے لیے غلط اوزار استعمال کرنے سے سویٹر کے دھاگے خراب ہو سکتے ہیں، لیکن چند آسان طریقوں سے یہ مسئلہ حل کیا جا سکتا ہے۔

پہلا طریقہ یہ ہے کہ سویٹر کو ہموار سطح پر پھیلا کر شیونگ مشین سے ہلکے ہاتھ سے روؤں کی سمت میں چلائیں، تاکہ دھاگے محفوظ رہیں۔

دوسرا طریقہ ریزر کا استعمال ہے، جس میں سویٹر کو مضبوطی سے پکڑ کر آہستگی سے ریزر چلائیں۔ ریزر کو ہلکا ترچھا رکھ کر اضافی روئیں کٹ جائیں گے۔

تیسرا طریقہ کاٹن ٹیپ کا استعمال ہے۔ ٹیپ کو روؤں کی سمت میں لگائیں اور آہستہ سے کھینچ لیں۔ ان طریقوں سے سویٹر کو نیا جیسا بنایا جا سکتا ہے اور غیر ضروری اخراجات سے بچا جا سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں