ماہرین کے مطابق خالی پیٹ مخصوص غذاؤں سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ماہرین صحت کے مطابق دن کی شروعات اگر خالی پیٹ مخصوص غذاؤں سے کی جائے تو وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ ان غذاؤں میں بھگوئے ہوئے بادام، برازیل نٹس اور چیا سیڈ والا پانی شامل ہیں جو میٹابولزم کو تیز کرتے ہیں اور بھوک پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
فٹنس ایکسپرٹ نیہا پریہار کا کہنا ہے کہ خالی پیٹ آملے کا رس اور گرم پانی میں ہلدی و کالی مرچ ملا کر پینا بھی وزن کم کرنے کے عمل کو آسان بنا سکتا ہے۔ ان غذاؤں کا باقاعدگی سے استعمال اور متوازن خوراک کے ساتھ ورزش کرنے سے 30 سے 90 دن کے اندر واضح نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔















