وینزویلا میں مادورو کی گرفتاری پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

وینزویلا کی سپریم کورٹ نے صدر مادورو کی گرفتاری کے بعد نائب صدر ڈیلسی روڈریگز کو عبوری صدر مقرر کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وینزویلا میں مادورو کی گرفتاری پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

کراکس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وینزویلا کی سپریم کورٹ نے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد نائب صدر ڈیلسی روڈریگز کو عبوری صدر مقرر کر دیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ڈیلسی روڈریگز عبوری حیثیت میں صدر کے تمام اختیارات، فرائض اور ذمہ داریاں سنبھالیں گی تاکہ ریاستی امور میں تسلسل اور قومی دفاع کو یقینی بنایا جا سکے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مادورو کو تاحال مستقل طور پر عہدے سے معزول قرار نہیں دیا گیا، کیونکہ آئینی طور پر ایسے فیصلے کی صورت میں 30 دن کے اندر انتخابات کرانا لازم ہوتا ہے۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب امریکی فوج نے کراکس میں کارروائی کرتے ہوئے مادورو کو گرفتار کر کے امریکا منتقل کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مادورو کو نیویارک اسٹیٹ نیشنل گارڈ کی فوجی تنصیب پر لایا گیا، جہاں انہیں ایف بی آئی اہلکاروں کی نگرانی میں دیکھا گیا۔ رپورٹس کے مطابق انہیں منشیات اسمگلنگ سے متعلق مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ عبوری طور پر وینزویلا کے امور امریکی کنٹرول میں رہیں گے، جبکہ وینزویلا کی قیادت نے امریکی اقدام کو جارحیت قرار دیتے ہوئے مزاحمت جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں