وینزویلا کے بعدکیوبا امریکی توجہ کا ہدف قرار. مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ وینزویلا کے بعد کیوبا کی حکومت کو امریکی توجہ کا ہدف بننے کی فکر کرنی چاہیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مارکو روبیو کیوبا کو وینزویلا کے بعد امریکی توجہ کا ہدف قرار دیتے ہیں

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ وینزویلا پر امریکی کارروائیوں کے بعد کیوبا کی حکومت کو فکر مند ہونا چاہیے۔ مارکو روبیو نے بیان دیا کہ امریکا کی توجہ صرف وینزویلا تک محدود نہیں رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ 2020ء میں نکولس مادورو پر فرد جرم عائد کی گئی تھی اور انہوں نے جرائم پیشہ افراد کا سیلاب امریکا بھیجا۔

روبیو نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے پہلے دور حکومت میں اور بائیڈن حکومت کے دوران مادورو کو صدر تسلیم نہیں کیا گیا، یورپی یونین اور دیگر ممالک نے بھی مادورو کو صدر تسلیم نہیں کیا۔ مادورو کے سر کی قیمت 50 ملین ڈالر مقرر کی گئی تھی مگر ہم نے وہ رقم بچائی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مادورو کے پاس بچنے کے کئی مواقع تھے، انہیں پرکشش پیشکشیں بھی کی گئیں۔ مادورو نے ایران کو اپنے ملک دعوت دی اور ہمارا تیل ضبط کیا۔ صدر ٹرمپ جو کہتے ہیں وہ کر کے دکھاتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں