برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا مادورو کے دور کے خاتمے پر اطمینان

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے وینزویلا کے سابق صدر مادورو کے دور کے خاتمے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ پرامن انتقال اقتدار کے خواہاں ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا مادورو کے دور کے خاتمے پر اطمینان

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ وینزویلا کے سابق صدر نیکولس مادورو کو غیر قانونی صدر سمجھتے تھے اور ان کے جانے پر کوئی افسوس نہیں۔

برطانوی وزیراعظم نے اپنے ایکس پیغام میں وینزویلا میں نیکولس مادورو کے دور کے خاتمے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ وینزویلا میں پرامن اور محفوظ انتقال اقتدار کے خواہاں ہیں۔

کیئر اسٹارمر نے مزید کہا کہ وہ عوامی خواہشات کی عکاسی کرنے والی حکومت کی حمایت کرتے ہیں اور برطانیہ آئندہ دنوں میں امریکا کے ساتھ صورتحال پر مشاورت کرے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں