وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا آئندہ جمعے کو سندھ دورے کا اعلان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے آئندہ جمعے کو سندھ کا دورہ کرنے کا اعلان کیا۔ وہ سول سوسائٹی اور پارٹی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سندھ دورے کا اعلان

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ جمعے کو سندھ کا دورہ کریں گے۔

خیبر پختونخوا حکومت کے مشیرِ اطلاعات شفیع جان کے مطابق، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اراکین اسمبلی کے ہمراہ سندھ جائیں گے اور وہاں سول سوسائٹی اور پارٹی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ سہیل آفریدی سندھ میں بار ایسوسی ایشن سے بھی خطاب کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے پنجاب کا بھی دورہ کیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں