بنگلہ دیش کا ٹی 20 ورلڈ کپ میچز سری لنکا منتقل کرنے پر غور

بنگلہ دیش نے مستفیض الرحمان کے آئی پی ایل سے اخراج پر بھارت میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ میچز سری لنکا منتقل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بنگلہ دیش کا ٹی 20 ورلڈ کپ میچز سری لنکا منتقل کرنے پر غور

ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالنے پر بھارت میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز سری لنکا منتقل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے بتایا کہ ہنگامی مشاورت میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے فیصلے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹرز کی حفاظت بورڈ کی اولین ترجیح ہے اور سیکیورٹی کی مکمل یقین دہانی کے لیے آئی سی سی سے بات کی جائے گی۔

بنگلادیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بورڈ سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور سری لنکا میں میچز کھیلنے کے آپشن پر غور کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے، جہاں بنگلا دیش کے میچز کولکتہ اور ممبئی میں منعقد ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں