نمیبیا نے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا، گرہارڈ ایراسمس کپتان ہوں گے۔
ونڈ ہوک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نمیبیا کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر گرہارڈ ایراسمس کریں گے جو مسلسل چوتھی بار کپتانی کریں گے۔
نمیبیا کے سکواڈ میں زیادہ تر کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے، جن میں سے 9 کھلاڑی گزشتہ 2024 ورلڈ کپ کے سکواڈ کا حصہ تھے۔ نئے شامل کھلاڑیوں میں نکول لوفٹی ایتن، لورین سٹینکامپ، جے سی بالٹ، ڈبلیو پی مائی برگ اور میکس ہائنگو شامل ہیں۔
نمیبیا گروپ اے میں نیدرلینڈز، بھارت، امریکا اور پاکستان کے ساتھ شامل ہے۔ ٹیم اپنا پہلا میچ 10 فروری کو دہلی میں نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔
نمیبیا کے مکمل سکواڈ میں کپتان گرہارڈ ایراسمس، زین گرین، برنارڈ سکولٹز، روبن ٹرمپلمین، جے جے سمت، ینگ فرائلنک، لورین سٹینکامپ، ملان کروگر، نکول لوفٹی ایتن، جیک بریسّل، بین شِکنگو، جے سی بالٹ، ڈلین لیچر، ڈبلیو پی مائی برگ اور میکس ہائنگو شامل ہیں۔















