پاکستان میں 2026 کا پہلا سپر مون کب اور کیسے دیکھا جائے گا؟

2026 کا پہلا سپر مون 3 اور 4 جنوری کی راتوں میں پاکستان میں دیکھا جا سکے گا، سپارکو نے تصدیق کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں 2026 کا پہلا سپر مون کب اور کیسے دیکھا جائے گا؟

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے تصدیق کی ہے کہ 2026 کا پہلا سپر مون پاکستان میں 3 اور 4 جنوری کی راتوں میں دیکھا جا سکے گا۔

سپارکو کے بیان کے مطابق یہ فل مون، جسے وولف مون کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اُس وقت واقع ہوتا ہے جب چاند زمین کے قریب ترین مقام پر ہو، جس کی وجہ سے یہ عام فل مون کے مقابلے میں 14 فیصد بڑا اور تقریباً 30 فیصد زیادہ روشن نظر آتا ہے۔

پاکستان میں سپر مون 3 جنوری کو شام 5:51 بجے طلوع ہوگا، روشنی 99.8 فیصد ہوگی اور یہ 3 اور 4 جنوری کی راتوں میں پوری رات دیکھی جا سکے گی۔

سپارکو کے مطابق بہترین مشاہدہ چاند کے طلوع و غروب کے وقت، یعنی سورج کے غروب و طلوع کے قریب کیا جا سکتا ہے۔ اس دوران کوارڈینٹس میٹر شاور کا منظر بھی دیکھا جا سکے گا، جو فلکیاتی شائقین کے لیے دلچسپی کا باعث ہوگا۔

واضح رہے کہ سپر مون عام طور پر تین سے چار مسلسل مواقع پر وقوع پذیر ہوتے ہیں اور موجودہ سائیکل کے اختتام کے بعد اگلے سپر مونز کا سلسلہ نومبر 2026 میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں