کراچی میں سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ پروٹوکول دیا جائے گا اور برگر کھلائے جائیں گے۔ مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو کراچی آمد پر وزیراعلیٰ کا پروٹوکول دیا جائے گا اور حسن علی ہوتی مارکیٹ میں برگر کھلائے جائیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ پروٹوکول دیا جائے گا

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی کراچی آمد پر انہیں وزیراعلیٰ کا پورا پروٹوکول دیا جائے گا اور حسن علی ہوتی مارکیٹ میں برگر کھلائے جائیں گے۔ ان کے استقبال کے لیے کراچی کی روایتی اجرک بھی پیش کی جائے گی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ سہیل آفریدی کراچی آ رہے ہیں اور انہیں مکمل احترام کے ساتھ خوش آمدید کہا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی کی تاریخی مارکیٹ حسن علی ہوتی کو 100 سال مکمل ہو چکے ہیں، اور اس کی بحالی کا کام مکمل ہو چکا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بھی اعلان کیا کہ وہ کراچی میں اپنے دورے کے دوران پختون کمیونٹی کے مسائل اور صحت کے شعبے میں مشکلات پر بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکام اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی ہوں گی تاکہ مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں