ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی بچاؤ مہم کا آغاز کردیا

ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی بچاؤ مہم کا اعلان کردیا ہے، شہر کی ابتر صورتحال پر فوری توجہ دی جائے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی بچاؤ مہم کا آغاز کردیا

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کے ابتر حالات کے پیش نظر ‘کراچی بچاؤ مہم’ کا آغاز کردیا۔ بہادرآباد مرکز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں نے شہر کے بنیادی مسائل اور مستقبل کی حکمت عملی پر گفتگو کی۔

فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کو اس کی مستحق حیثیت دوبارہ دلانا ضروری ہے۔ شہر سے 65 فیصد قومی اور 95 فیصد صوبائی ریونیو حاصل ہوتا ہے، مگر اس کے باوجود کراچی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کا انفرااسٹرکچر بری حالت میں ہے اور نکاسی آب، صاف پانی کی فراہمی اور سڑکوں کی خستہ حالی فوری توجہ کے متقاضی ہیں۔

فاروق ستار نے مزید کہا کہ 2026 میں معرکہ معیشت کا ہدف پاکستان کو معاشی طور پر آزاد بنانا ہے اور کراچی کی تعمیر و ترقی سے ہی ملک کا مستقبل وابستہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں