پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی میں نمایاں اضافہ، انٹرنیٹ تک رسائی بڑھی

پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی میں اضافہ ہوا، 70 فیصد سے زائد گھرانے انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 77 فیصد ڈیجیٹل رسائی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی میں نمایاں اضافہ، انٹرنیٹ تک رسائی بڑھی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان بیورو آف شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سروے کے مطابق، 96 فیصد سے زائد گھرانوں کو موبائل یا اسمارٹ فون تک رسائی حاصل ہے جبکہ 70 فیصد سے زائد گھرانے انٹرنیٹ خدمات استعمال کر رہے ہیں، جو 2019 میں محض 34 فیصد تھے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ہاؤس ہولڈ انٹیگریٹڈ اکنامک سروے 2024–25 کے نتائج کا خیرمقدم کیا ہے، جس میں ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی کی توسیع ظاہر ہوئی ہے۔

خیبر پختونخوا میں 77 فیصد گھریلو سطح پر ڈیجیٹل رسائی ہے، جو ایک حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔ یہ کامیابی حکومت اور ریگولیٹر کی کاوشوں کی عکاسی کرتی ہے، جس سے خدمات کی دستیابی اور موبائل و انٹرنیٹ سہولیات کی استطاعت میں بہتری آئی ہے۔

سروے میں ڈیجیٹل شعور، آن لائن دنیا میں محفوظ طرزِ استعمال، اور عوام کی ڈیجیٹل صلاحیتوں میں نمایاں بہتری بھی سامنے آئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں