پنجاب میں جدید انٹراویسکولر سرجری تکنیک متعارف

پنجاب میں جدید انٹراویسکولر سرجری تکنیک متعارف کرائی جائے گی، جس کے لیے ڈاکٹروں کو تربیت دی جائے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں جدید انٹراویسکولر سرجری تکنیک کا متعارف

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب میں امراض قلب کے علاج کے لیے جدید انٹراویسکولر سرجری تکنیک متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

امریکن ڈاکٹرز جدید انٹراویسکولر سرجری تکنیک کے لیے ڈاکٹروں کو تربیت فراہم کریں گے، جو روایتی اوپن سرجری کا محفوظ متبادل ہے۔

اس تکنیک کے ذریعے خون کی نالی میں چھوٹے سوراخ سے انجیوپلاسٹی، اسٹینٹ اور ابلیشن کی جاتی ہے۔ چلڈرن، نشتر اور جناح اسپتال کے ڈاکٹرز کو تربیت دینے کی تجویز پر اتفاق ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور نواز شریف میڈیکل سٹی میں اس تکنیک کے تعارف کے لیے اقدامات کا حکم دیا ہے۔

اوکلاہوما ہارٹ اسپتال کے وفد نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اور رخسانہ فاؤنڈیشن نے ہیلتھ اور تعلیمی خدمات پر بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ نے انٹراویسکولر سرجری کے لیے جدید آلات کی خریداری کی ہدایت دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں