باجوڑ میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، ایک سویلین جاں بحق، دو اہلکار زخمی

باجوڑ میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں ایک شہری جاں بحق اور دو اہلکار زخمی ہوئے۔ علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
باجوڑ میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، ایک جاں بحق، دو اہلکار زخمی

باجوڑ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) باجوڑ کی تحصیل برنگ کے علاقے کوہی سر میں رات گئے پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم عسکریت پسندوں نے حملہ کیا۔ اس حملے میں ایک سویلین جاں بحق جبکہ ایک اسکول چوکیدار سمیت دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب علاقے میں سیکیورٹی کی صورت حال نازک ہے، اور پولیس چیک پوسٹوں پر حملے عام ہو چکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں