کراچی کے تین سابقہ میئر فوجی دور میں منتخب ہوئے۔ مرتضیٰ وہاب

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے تین سابقہ میئر فوجی دور میں منتخب ہوئے۔ تاریخی حسن علی ہوتی مارکیٹ کی بحالی سے کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی کے تین سابقہ میئر فوجی دور میں منتخب ہوئے۔ مرتضیٰ وہاب

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نعمت اللہ خان، عبدالستار افغانی اور مصطفیٰ کمال فوجی آمر کے دور میں شہر قائد کے میئر منتخب ہوئے۔ انہوں نے یہ بیان اولڈ سٹی ایریا کی تاریخی حسن علی ہوتی مارکیٹ کی بحالی کے افتتاح کے موقع پر دیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حسن علی ہوتی مارکیٹ کی بحالی سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور تاجر برادری کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ قدیم ورثے کی بحالی شہری ترقی کا اہم حصہ ہے اور مزید منصوبے شروع کیے جائیں گے تاکہ تجارتی اور ثقافتی ورثہ محفوظ رہے۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ کے ایم سی کے وسائل میں اضافہ ہوا ہے، جس کی بدولت تاریخی مارکیٹوں کی بحالی ممکن ہو رہی ہے۔ شہر میں پانی کے مسائل کے حل کے لیے کے فور منصوبے اور دیگر اسکیموں پر کام جاری ہے، جبکہ نئی بسیں بھی کراچی پہنچ رہی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں