وفاقی محتسب نے 2025ء میں 4 لاکھ سے زائد شہریوں کو انصاف فراہم کیا، 10.2 ارب روپے کے فیصلے کیے اور 261,101 شکایات پر عملدرآمد مکمل کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی محتسب نے 2025ء میں 4 لاکھ سے زائد شہریوں کو انصاف فراہم کیا اور 10.2 ارب روپے مالیت کے فیصلے کیے۔ ادارے نے شفافیت اور احتساب کے فروغ کو بڑھایا اور 261,101 شکایات پر فیصلے کیے جن میں سے 96.8 فیصد پر عملدرآمد مکمل ہوا۔
وفاقی محتسب نے 91 فیصد فیصلے 60 دن کے اندر کیے، جس سے عوامی اعتماد میں اضافہ ہوا۔ بیرون ملک مقیم 137,152 پاکستانیوں کے مسائل بھی حل کیے گئے اور کھلی کچہریوں و OCR کے ذریعے انصاف فراہم کیا گیا۔
شہری بدانتظامی کی شکایات وفاقی محتسب میں درج کرا سکتے ہیں، جہاں ہر شکایت کا فیصلہ 60 دن میں کیا جاتا ہے۔ شکایت درج کروانا مفت ہے اور وکیل کی ضرورت نہیں۔ ہیلپ لائن 1055 اور 1056 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔














