اسٹیو اسمتھ نے ریٹائرمنٹ کی افواہوں کی تردید کر دی

اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ ان کا کرکٹ چھوڑنے کا ارادہ نہیں ہے اور وہ ٹیم کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسٹیو اسمتھ نے ریٹائرمنٹ کی افواہوں کی تردید کر دی

سڈنی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے وضاحت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ابھی کرکٹ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

پریس کانفرنس میں اسمتھ نے عثمان خواجہ کے شاندار کیریئر کو سراہا اور خواجہ کے آخری ٹیسٹ میچ میں شرکت کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے خواجہ کی 2018 میں پاکستان کے خلاف کارکردگی کی خاص تعریف کی۔

اسمتھ نے کہا کہ عثمان خواجہ کے ریٹائرمنٹ کے بعد آسٹریلوی ٹیم کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہوگی، لہٰذا ان کا کھیلنا ٹیم کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ابھی بھی کھیلنے کے لیے پُرعزم ہیں اور ٹیم کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں