پاکستان کرکٹ بورڈ مائیک ہیسن کو ملتان سلطانز کی نئی انتظامیہ میں شامل کرنے پر غور کر رہا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان سلطانز کی انتظامی اور کرکٹ معاملات مائیک ہیسن کو سونپنے پر غور کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، پی سی بی نے کو ابتدائی مشاورت مکمل کر لی ہے اور جلد باضابطہ اعلان متوقع ہے۔ ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کی علیحدگی کے بعد پی سی بی خود معاملات دیکھے گا۔
پی سی بی نے 8 جنوری کو پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کی نیلامی سے قبل ملتان سلطانز کی انتظامیہ کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ فرنچائز سے متعلق غیر یقینی صورتحال ختم ہو سکے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ نئی انتظامیہ کے تحت محمد رضوان کی کپتانی برقرار رہنے کے امکانات کم ہیں اور ٹیم قیادت میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔
دریں اثنا، وسیم اکرم پی ایس ایل کے برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر معاہدہ سائن کریں گے جبکہ پی سی بی پی ایس ایل کے ڈھانچے کو مستحکم کرنے میں مصروف ہے۔















